کراچی: پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے، یعنی 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ 84.8 ٹریلین روپے تھا، جو جون 2026 کے اختتام تک بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہو گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق قرضوں میں اضافے کے باوجود جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب کم ہو کر 72 فیصد رہ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کے بوجھ کو پائیدار سطح پر رکھنے کے لیے محصولات میں اضافہ، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا ضروری ہے۔