اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت نے لبنان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
صدر زرداری نے لبنانی عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔