نئی دہلی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کر رہے ہیں، اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کو پہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط، تاریخی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔