اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پاکستان کو 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کی وصولی میں 2 ارب 88 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ قرضے مختلف دوطرفہ اور کثیرالجہتی ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد بیرونی ادائیگیوں کی ضروریات پوری کرنا اور زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر کا فروغ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانا ضروری ہے۔