اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں انتخابات ہوں گے۔
انتخابات کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نظام بحال ہوگا، جس سے شہریوں کے بنیادی مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔