اسلام آباد: پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط ہو گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان 2026 سے شروع ہونے والے تعاون کے پروگرام کے پروٹوکول پر دستخط کیے۔
اس موقع پر پاکستان کی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ترکمانستان کی وزارت ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
مبصرین کے مطابق ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط، سیاحت اور ثقافتی تعاون کو فروغ ملے گا، اور وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔