اسلام آباد: پاکستان اور مالدیپ نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی مالدیپ کے وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن سے ملاقات میں کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے پاکستانی شہریوں کے لیے مالدیپ کا سفر مزید آسان ہو جائے گا۔
ملاقات میں سیاحت، شہری ہوابازی اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔