اسلام آباد: ملک میں آئی ٹی پارکس کے 32 منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، جبکہ 105 ارب روپے کے مزید منصوبے زیر غور ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام فعال آئی ٹی پارکس کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 86 شہروں میں فائیو جی نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے، علی بابا پاکستان کے لیے جامع سیٹ اپ تیار کر رہا ہے، اور جون 2026 تک آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور قابل اعتماد کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر بنایا جائے، اور پاکستانی نوجوانوں کو مختلف آئی ٹی مہارتوں کی تربیت دینے کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ انہیں عالمی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی برآمدی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور آئی ٹی اور اس سے منسلک خدمات کے شعبوں میں مزید ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔