اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول 3 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پٹرول کی قیمت 335 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 364 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یہ ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے ملکی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل کے اخراجات میں کمی آئے گی، جس کا براہ راست فائدہ عام صارفین کو پہنچے گا۔