معدنیات کی خام برآمد بند کی جائے، منرلز فورم میں 13 معاہدے 📅 وڈھ اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک 📅 جدید ڈیجیٹل نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت: وزیراعلیٰ بلوچستان 📅 وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات 📅 پاکستان نے دو ماہ میں 1.7 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کر لیا 📅 شادی ہالز، مارکیٹیں رات 10 بجے بند، سرکاری گاڑیاں 50 فیصد گراؤنڈ 📅 حکومتی وفد اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب 📅 🛑 صبح کی اذان ہوتے ہی مذاکرات کامیاب 📅 آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردیمعدنیات کی خام برآمد بند کی جائے، منرلز فورم میں 13 معاہدے 📅 وڈھ اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک 📅 جدید ڈیجیٹل نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت: وزیراعلیٰ بلوچستان 📅 وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات 📅 پاکستان نے دو ماہ میں 1.7 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کر لیا 📅 شادی ہالز، مارکیٹیں رات 10 بجے بند، سرکاری گاڑیاں 50 فیصد گراؤنڈ 📅 حکومتی وفد اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب 📅 🛑 صبح کی اذان ہوتے ہی مذاکرات کامیاب 📅 آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی

چین کا تاریخی کارنامہ: دنیا کا سب سے بلند پل 28 ستمبر سے ٹریفک کےلیے کھل جائے گا

یہ پل اپنے افتتاح کے ساتھ ہی دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلے گا

چین تعمیرات کے میدان میں ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بلند پل کا افتتاح کرنے جا رہا ہے۔

صوبہ گوئیژو میں واقع ہواجیانگ گرینڈ کینین برج 28 ستمبر سے عام ٹریفک کےلیے کھول دیا جائے گا، جس کی حیرت انگیز بلندی 625 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ پل اپنے افتتاح کے ساتھ ہی دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرے گا: دنیا کا سب سے اونچا پل اور پہاڑی علاقے میں سب سے بڑے اسپین والا پل۔ پل کی کل لمبائی 2,890 میٹر ہے، جبکہ اس کا مرکزی اسپین 1,420 میٹر پر محیط ہے۔

تقریباً تین سال کے تعمیری دورانیے کے بعد مکمل ہونے والے اس پل پر 283 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔ اس کی بلندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ امریکا کے مشہور ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے بھی زیادہ اونچا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پل نہ صرف انجینئرنگ کا شاہکار ہے، بلکہ اس سے علاقے میں نقل و حمل کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ پل کی تعمیر میں جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو زلزلوں اور سخت موسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ منصوبہ چین کی ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ مہم کا اہم حصہ ہے، جو ملک کے پہاڑی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پل کے شروعات سے نہ صرف مقامی آبادی کو فائدہ ہوگا، بلکہ یہ سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔

متعلقہ

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری

Nushki Tender 2026: Tehsil Office Construction and Rehabilitation

Nushki Tender 2026: Tehsil Office Construction and Rehabilitation

خطے کی سلامتی کیلئے جامع مذاکرات ناگزیر ہیں: اسحاق ڈار

خطے کی سلامتی کیلئے جامع مذاکرات ناگزیر ہیں: اسحاق ڈار

چھوٹے کاروبار کو سہولیات اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

چھوٹے کاروبار کو سہولیات اولین ترجیح ہے: شہباز شریف