اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے ملک بھر کے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نجکاری و وزیر مملکت احمد چیمہ کے مطابق ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری روکنے، بلنگ کی درستگی بہتر بنانے اور صارفین کو غیرضروری اضافی بلوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق مذاکرات اور تیاری کے مراحل تکمیل تک جاری رہیں گے، اور اگر اس دوران کسی ڈسکو کی نجکاری مکمل ہو جاتی ہے تو متعلقہ فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام طے شدہ انتظامات کے تحت نئے سرمایہ کار کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا جبکہ سرمایہ کاروں کی مالی و معاہداتی ذمہ داریوں کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائے گی۔