لاہور: حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 149واں یوم ولادت ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی خصوصی رسم ادا کی گئی، جبکہ مختلف سرکاری و نجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ خودی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 149ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کا پیغامِ خودی، بیداری اور عملِ مسلسل آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا تصورِ خودی نوجوان نسل کو خود اعتمادی اور عزمِ مصمم کا درس دیتا ہے۔
تقریبات میں طلبہ، ادیبوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی اقبال کی حیات و خدمات کے حوالے سے سیمینار اور مذاکرے منعقد کیے گئے۔