وڈھ اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک 📅 جدید ڈیجیٹل نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت: وزیراعلیٰ بلوچستان 📅 وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات 📅 پاکستان نے دو ماہ میں 1.7 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کر لیا 📅 شادی ہالز، مارکیٹیں رات 10 بجے بند، سرکاری گاڑیاں 50 فیصد گراؤنڈ 📅 حکومتی وفد اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب 📅 🛑 صبح کی اذان ہوتے ہی مذاکرات کامیاب 📅 آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردیوڈھ اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک 📅 جدید ڈیجیٹل نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت: وزیراعلیٰ بلوچستان 📅 وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات 📅 پاکستان نے دو ماہ میں 1.7 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کر لیا 📅 شادی ہالز، مارکیٹیں رات 10 بجے بند، سرکاری گاڑیاں 50 فیصد گراؤنڈ 📅 حکومتی وفد اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب 📅 🛑 صبح کی اذان ہوتے ہی مذاکرات کامیاب 📅 آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی

پاک چین دوستی سفارتی تعلقات تک محدود نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب سربراہ لیو ہائی سنگ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال۔
پاک چین دوستی سفارتی تعلقات تک محدود نہیں: شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ باہمی اعتماد، احترام اور عوام کے درمیان گہرے روابط پر مبنی مضبوط اور مربوط شراکت داری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی) کے نائب سربراہ لیو ہائی سنگ نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی شراکت داری اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں اور یہ رشتہ ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کی ترقی اور استحکام میں دیے گئے تعاون کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین پارٹی سطح کے روابط، تربیتی پروگراموں اور ترقیاتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی وفد نے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ

Panjgur Assistant Commissioner House Renovation Tender 2026

Panjgur Assistant Commissioner House Renovation Tender 2026

Quetta Cardiology Institute Machinery Supply Tender 2026

Quetta Cardiology Institute Machinery Supply Tender 2026

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی، ڈیزل بھی سستا

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی، ڈیزل بھی سستا

شہباز شریف: زرعی قرضے 1329 ارب روپے تک پہنچ گئے

شہباز شریف: زرعی قرضے 1329 ارب روپے تک پہنچ گئے

Khuzdar Solar Water Supply Civil Works Tender 2026

Khuzdar Solar Water Supply Civil Works Tender 2026

Khuzdar Solar Water Supply Scheme Construction Tender 2026

Khuzdar Solar Water Supply Scheme Construction Tender 2026