وڈھ اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک 📅 جدید ڈیجیٹل نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت: وزیراعلیٰ بلوچستان 📅 وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات 📅 پاکستان نے دو ماہ میں 1.7 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کر لیا 📅 شادی ہالز، مارکیٹیں رات 10 بجے بند، سرکاری گاڑیاں 50 فیصد گراؤنڈ 📅 حکومتی وفد اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب 📅 🛑 صبح کی اذان ہوتے ہی مذاکرات کامیاب 📅 آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردیوڈھ اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک 📅 جدید ڈیجیٹل نظام اپنانا وقت کی اہم ضرورت: وزیراعلیٰ بلوچستان 📅 وزیراعظم شہباز کی ایرانی صدر پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات 📅 پاکستان نے دو ماہ میں 1.7 ارب ڈالر بیرونی قرض حاصل کر لیا 📅 شادی ہالز، مارکیٹیں رات 10 بجے بند، سرکاری گاڑیاں 50 فیصد گراؤنڈ 📅 حکومتی وفد اور اپوزیشن مذاکرات کامیاب 📅 🛑 صبح کی اذان ہوتے ہی مذاکرات کامیاب 📅 آئی سی سی نے متنازع بیان دینے پر بھارتی کپتان کی سرزنش کردی

شہباز شریف: زرعی قرضے 1329 ارب روپے تک پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے میں قرضوں کا حجم 1329 ارب روپے، تقریباً 35 لاکھ کسان مستفید، ایس ایم ایز قرض داروں کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 458 تک پہنچ گئی۔
شہباز شریف: زرعی قرضے 1329 ارب روپے تک پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت زراعت اور کاروباری شعبوں کو قرضوں کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں زرعی شعبے میں قرضوں کا مجموعی حجم 1329 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس سے تقریباً 35 لاکھ کسان مستفید ہو رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کے شعبے میں قرض حاصل کرنے والے کاروباری افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 42 ہزار 458 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ کاروباری افراد کو قرضوں کی فراہمی کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے، خصوصاً روزگار فراہم کرنے والے چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروباروں کے لیے سہل اسکیمیں متعارف کرائی جائیں۔

حکام کے مطابق حکومت زراعت اور ایس ایم ای سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے بینکوں کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاکہ دیہی معیشت مستحکم ہو اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

متعلقہ

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی، ڈیزل بھی سستا

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی، ڈیزل بھی سستا

پاک چین دوستی سفارتی تعلقات تک محدود نہیں: شہباز شریف

پاک چین دوستی سفارتی تعلقات تک محدود نہیں: شہباز شریف

Khuzdar Solar Water Supply Civil Works Tender 2026

Khuzdar Solar Water Supply Civil Works Tender 2026

Khuzdar Solar Water Supply Scheme Construction Tender 2026

Khuzdar Solar Water Supply Scheme Construction Tender 2026

Chagai Tehsildar Office & Residence Construction Tender 2026

Chagai Tehsildar Office & Residence Construction Tender 2026

Turbat Modern Slaughterhouse & Meat Processing Project Tender 2026

Turbat Modern Slaughterhouse & Meat Processing Project Tender 2026