*مستونگ/////بابو محلہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی مستونگ بلال احمد ایڈووکیٹ کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں متعدد گولیوں لگی۔۔۔۔، تاہم بلال احمد ایڈووکیٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی*