لاہور:
اسلام پورہ پولیس نے گلی میں کھڑے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق 8 سالہ بچہ گھر سے دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہا تھا اس دوران اوباش ملزم نے بچے کو اٹھا کر اُس کے ساتھ فحش حرکت کی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اسلام پورہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔